پرائس مجسٹریٹوں کے 880مقامات پر چھاپے ، 53گرانفروش گرفتار ، 16کو جیل بھیج دیا گیا

پرائس مجسٹریٹوں کے 880مقامات پر چھاپے ، 53گرانفروش گرفتار ، 16کو جیل بھیج دیا ...

 لاہور(نمائندہ خصوصی)ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر) محمد عثمان کی ہدایت پر گزشتہ روز پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے شہر بھر میں گرانفروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھااور کارروائی کرتے ہوئے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے880مقامات پر چھاپے مارے اور گرانفروشی کرنے پر 59 دکانداروں کے چالان کیے جبکہ74,000روپے کے جرمانے عائد کیے گئے،37افراد کے خلاف مختلف تھانوں میں مقدمات درج کروائے گئے اور مجموعی طور پر53افراد کو گرفتار کروایا گیا جن میں سے16افراد کو موقع پر سزا سنا کر جیل بھجوا دیا گیا۔ ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر) محمد عثمان نے کہا ہے کہ شہر بھر میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس پوری طرح متحرک ہیں اور کسی کوبھی گرانفروشی یا ذخیرہ اندوزی کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1