اولڈ ٹولنٹن مارکیٹ میں جشن آزادی کے حوالے سے تصویری نمائش

اولڈ ٹولنٹن مارکیٹ میں جشن آزادی کے حوالے سے تصویری نمائش

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نمائندہ خصوصی)ضلعی انتظامیہ لاہور اور این سی اے کالج کے اشتراک سے اولڈ ٹولنٹن مارکیٹ انار کلی میں جشن آزادی تقریبات کے حوالے سے تصویری نمائش کا اہتمام کیا گیاجس کا افتتاح ڈی سی اولاہور کیپٹن(ر) محمد عثمان نے کیا۔ اس موقع پر ضلعی انتظامیہ کے افسران ، استاتذہ اور طلباء کی ایک کثیر تعداد نے شرکت کی۔ ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر) محمد عثمان نے طلباء کی طرف سے آزادی کے حوالے سے بنائی گئی پینٹنگز کو دیکھا۔ڈی سی او لاہور نے طلباء کے بنائے گئے فن پاروں کو سراہا اور کہا کہ طلباء کی طرف سے بنائی گئی پینٹنگز تاریخ آزادی کے واقعات کی جھلک ہے ا ور طالبعلموں نے تحریک آزادی میں حصّہ لینے والی نمایاں شخصیات کی پینٹنگز بنا کر ان کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ہے جو کہ قابل تحسین ہے۔