پاکستان کے تحفظ کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے،ثروت قادری
لاہور ( نمائندہ خصوصی ) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ آج کا دن ہمیں 20لاکھ مسلمانوں کی قربانیوں اور عظیم اکابرین اہلسنت کی جدوجہد کی بدولت نصیب ہواہے،یوم آزدی کے عظیم دن کے موقع پر ہم عہد کرتے ہیں کہ ہم اپنے اکابرین کی وراثت پاکستان کے تحفظ کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے ج پاکستان کی اجارہ داری کرنے والے بتائیں قائد اعظم محمد علی جناح کی ولولہ انگیز قیادت میں جب مسلمان بن کے رہے گا ہندوستان لیکے رہین گے پاکستان کا نعرہ لگارہے تھے تو اس وقت ان کے اکابرین کانگریس کی گود میں بیٹھ کرپاکستان بنانے کو گناہ کے فتوے دے رہے تھے ،جن کے نزدیک پاکستان گناہ تصور کیا جاتا تھا آج انہی کی ناجائز اولادیں پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کیلئے بانیان پاکستان کی اولادوں سے انتقام لے رہے ہیں ،کبھی حضرت داتا گنج بخش ،کے مزار پرکبھی عبداللہ شاہ غازی کے مزار پر تو کبھی امام بری کے مزار کو بم دھماکے کرکے یہ پیغام دیا جاتا ہے کہ سنیوں اولیاء کرام سے اپنی عقیدت ختم کردو ،ان بزرگان دین سے وابستگی ختم کردو مگر ایسا ممکن نہیں ہے اس لئے ان بزرگان دین کا اس خطے پر بہت بڑا احسان ہے کہ وہ کلمہ حق لیکر یہاں تشریف لائے اور باطل کو بھگایا مگر زمانے نے دیکھا کہ لوگ شہداء کی لاشوں پر نہیں بلکہ شہادت کی محرومی پر رورہے تھے جس قوم میں ناموس رسالت پر مر مٹنے کا کا جذبہ ہو اسے خود کش بم بار مٹا نہیں سکتے ،پاک فوج کو سلام پیش کرتے ہیں بڑی جرأت وبہادری کے ساتھ وہ دہشتگردوں کا قلع قمع کررہے ہیں۔ غیور سنیوں 1940 بنارس سنی کانفرنس نہ ہوتی وہاں ہمارے اکابرین مولانا عبداحامد بدایونی،مبلغ اسلام شاہ عبدالعلیم میرٹھی،پیر جماعت علی شاہ و دیگر اہلسنت کے اکابرین قائد اعظم کی حمایت کا اعلان نہ کرتے تو قیام پاکستان کا خواب پورا نہیں ہوسکتا تھا ،تاریخ گواہ ہے کہ جب ڈاکٹر علامہ اقبال نے پاکستان کا تصور پیش کیا تو وہ شرقپور شریف میں حضرت میاں شیر محمد شرقپوری کی بارگاہ میں حاضر ہوئے اور دعا کی التجا کی پاکستان ہمارے اکابرین کی دعاؤں اور قربانیوں کا ثمر ہے ،سنی تحریک کے بانی وقائد شہید محمد سلیم قادری نے سنی تحریک کے قیام کا اعلان کیا تو انہوں نے اپنے ہاتھ میں قومی پرچم تھام کر نعرہ لگایا اولیاء اللہ کا فیضان، پاکستان پاکستان ۔ انہوں نے کہا کہ آقائے نامدار ﷺکے جشن ولادت کے روز سنی تحریک کی پوری قیادت کو شہید کردیا گیا ،دہشتگرد سمجھتے تھے شاید اس خوف سے سنیوں کے دلوں میں تحفظ پاکستان کا جذبہ کم ہوجائے گا ،مگر تاریخ گواہ ہے کہ سنی آج بھی کٹ رہا ہے ،مر رہا ہے آج بھی پابند سلاسل ہے مگر ہم پاکستان کا پرچم سرنگوں نہیں ہونے دینگے