سیلاب زدہ علاقو ں میں ادویات کی قلت دور کی جائے،بیگم بیلم حسنین

سیلاب زدہ علاقو ں میں ادویات کی قلت دور کی جائے،بیگم بیلم حسنین

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نمائندہ خصوصی)پیپلز پارٹی کی ایم این اے اور پنجاب کی صدر بیگم بیلم حسنین نے کہا ہے کہ پنجاب کے سیلاب زدہ علاقوں میں متاثرین کو ضروری ادویات کی قلت کا سامنا ہے غیر ملکی کمپنیاں متاثرین کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہی ہیں یہ باتیں انہوں نے سیلاب متاثرہ افرادکے وفد سے ملاقات کرتے ہوئے کہیں بیگم بیلم حسنین کا کہنا تھا کہ سانپ کاٹے کی ویکسین کی فراہمی متاثرہ علاقوں میں اشد ضروری ہے۔کیونکہ کئی علاقوں سے سانپ کاٹنے کے واقعات کی خبریں آرہی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کا فرض ہے کہ جن علاقوں سے پانی اتر رہا ہے وہاں پر فوری بحال کے کام شروع کرے تاکہ متاثرہ لوگ انتظامیہ کی غفلت سے اجڑے گھروں کو دوبارہ رہنے کے قابل بناسکیں۔