حلقہ بندیاں فائنل ہونے کے بعد ، یونین کونسلوں مین الیکشن تیز ، جوڑ توڑ عروج پر

حلقہ بندیاں فائنل ہونے کے بعد ، یونین کونسلوں مین الیکشن تیز ، جوڑ توڑ عروج پر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور( شہزاد ملک ) صوبائی دارالحکومت میں الیکشن کمیشن کی جانب سے نئی یونین کونسلز کی حلقہ بندیوں کا کام مکمل ہونے کے بعد یونین کونسلوں کی سطح پر ملک کی مختلف مذہبی وسیاسی جماعتوں اور متوقع طور پر آزاد امیدواروں کی جانب سے سیاسی سرگرمیوں میں تیزی آگئی ہے اور یونین کونسل کی سطح پر ان متوقع امیدواروں نے عوام کے ساتھ اپنے رابطوں کو بڑھادیا ہے اور جشن آزادی کے موقع پر بھی شہر بھر کی ہر نئی اور پرانی یونین کونسلوں میں متوقع امیدواروں نے جشن آزادی کے موقع پر عوام میں قومی پرچم بھی تقسیم کئے اور یوم آزادی کی خصوصی تقاریب بھی منعقد کیں ۔تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے شہر لاہور کی نئی حلقہ بندیوں کا کام مکمل ہونے کے بعد یونین کونسل کی سطح پر سیاسی سرگرمیوں میں تیزی دیکھنے میں آئی ہے اور الیکشن لڑنے والے متوقع چیرمین اور وائس چیرمین کے امیدواروں نے اس بات سے بے نیاز ہو کر کہ بلدیاتی الیکشن ستمبر میں ہوں گے یا نہیں اپنی تیاریوں میں کسی قسم کی کمی نہیں آنے دی اور ہر قومی تہوار کے موقع پر عوام کے ساتھ ایک مسلسل رابطے کے طور پر ایونٹ منعقد کرنا شروع کردئیے ہیں یہی وجہ ہے کہ جشن آزادی کے موقع پر بھی یونین کونسل کی سطح پر جشن آزادی کی زیادہ تقریبات منعقد کی گئیں اور ان تقریبات میں الیکشن لڑنے کے خواہش مند امیدواروں نے اپنی اپنی یونین کونسل کے عوام میں قومی پرچم جھنڈیاں اور اس حوالے سے خصوصی بیچ وغیرہ بھی عوام میں تقسیم کئے اور اس کے ساتھ ساتھ اپنے نام اور اپنی جماعت کی تشہیری مہم بھی چلائی اور خصوصی بینرز اور فلیکسز کے زریعے سے اپنی اپنی قیادت کی طرف سے عوام کو مبارکباد کے پیغامات بھی دئیے تاکہ ہر طرح سے عوام کے ساتھ رابطے کا ایک سلسلہ برقرار رہے اس صورت حال کے پیش نظر یونین کونسلوں میں گہما گہمی دیکھنے کو آئی اور سیاسی جماعتوں کو بھی متحرک ہونے کا وموقع ملا تاہم یہ الگ بات ہے کہ آئندہ بلدیاتی الیکشن کب ہوں گے یہ تو وقت ہی بتائے گا لیکن الیکشن لڑنے والے اس کے لئے مکمل تیار بیٹھے ہیں۔