یوم آزادی پر بھی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ افسوسناک ہے،فرخ جاویدمون

یوم آزادی پر بھی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ افسوسناک ہے،فرخ جاویدمون

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر)تحریک انصاف کے رہنما اور ممبرڈسٹرکٹ آرگنائزنگ کمیٹی لاہورفرخ جاوید مون نے کہا ہے کہ کتنے دکھ کی بات ہے کہ حکومت نے یوم آزادی کے دن بھی قوم کوغیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کے عذاب میں مبتلا کیے رکھا اورانہیں آزادی کے ایک دن بھی سکھ کا سانس نہیں لینے دیا اور14گھنٹے بدترین لوڈشیڈنگ کرکے قوم سے آزادی کی خوشیاں بھی چھین لیں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فرخ جاوید مون کا کہنا تھا کہ خادم اعلٰی صاحب آپ کا 2017 میں بھی لوڈشیڈنگ ختم کرنے کا وعدہ پورا نہیں ہوگا کیونکہ عوام کواب آپ کے کسی وعدے پربھی یقین نہیں رہا کیونکہ انہیں اب پتا چل گیا ہے کہ آپ ایسے جھوٹے وعدے صرف اورصرف ووٹ لینے کیلئے کرتے ہیں اورپھراپنے بیانات پرمعافی مانگ لیتے ہیں یا پھرمکرجاتے ہیں جیسے آپ نے زرداری کا پیٹ پھاڑکرکرپشن کا پیسہ واپس لانے کے بیان کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے زرداری سے معافی مانگی تھی ۔فرخ جاوید مون کا مزید کہنا تھاخادم اعلٰی کومشورہ دیتے ہیں کہ وہ کوئی وعدہ نہ کیا کرے بعد میں پھرانہیں شرمندگی ہوتی ہے ۔