جامعہ اشرفیہ کے زیر اہتما م حجاج کرام کیلئے تربیتی پروگراموں کا سلسلہ جاری
لاہور ( نمائندہ خصوصی) حجاج کرام کیلئے جامعہ اشرفیہ لاہور کے زیر اہتمام لاہور کے مختلف علاقوں میں حج تربیتی پرگراموں کا سلسلہ جاری ہے جس میں جامعہ اشرفیہ لاہور کے مستند مفتی حضرات اور علماء کرام حج تربیتی پروگراموں میں خصوصی لیکچر دے رہے ہیں اس سلسلہ میں آج16 اگست بروز اتوار صبح دس بجے سے لے کر نماز عصر تک جامعہ اشرفیہ فیروز پور روڈ لاہور میں بھی حج تربیتی پروگرام منعقد ہوگا تمام پروگراموں سے جامعہ اشرفیہ کے نائب مہتمم اور ممتاز عالم دین حضرت مولانا حافظ فضل الرحیم، پروفیسر مولانا محمد یوسف خان اور مفتی محمد زکریا سمیت دیگر علماء خطاب کریں گے حج پر جانے والی خواتین کیلئے تمام پروگراموں میں باپردہ شرکت کا انتظام کیا گیا ہے ۔