کشمیر میں مظالم پر حکومت کی خاموشی افسوسناک ہے،نصیر احمد

کشمیر میں مظالم پر حکومت کی خاموشی افسوسناک ہے،نصیر احمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور( نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی انسانی حقوق ونگ لاہور کے زیر اہتمام کشمیریوں کی جانب سے بھار ت کے یوم آزادی پر یوم سیاہ منانے اور کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے لاہور کے صدر نصیر احمد، عمر حیات تبسم، شیخ علی سعید، ابو احمر ہاشمی، اختر حسین شاہ ،کنیز فاطمہ، شبانہ اظہرچوہدری، استاد عبدالکریم میو نے کہا کہ بھارت نے کشمیر پر ناجائز تسلط قائم کر رکھا ہے ،1947 ؁ء سے کشمیریوں پر ظلم و ستم روا رکھا ہوا ہے ، آزادی مانگنے والوں کو خاک وخون میں نہلایا جارہا ہے ، ہندوستان نے استصوابِ رائے پر اقوام متحدہ کی پاس ہونے والی قراردادوں کو بھی پس پشت ڈال دیاہے ، کشمیریوں پر ہونے والے مظالم پر دنیا چیخ رہی ہے اور ہندوستان کی فوجیں کشمیریوں کا قتل عام کر رہے ہیں ، آج ہندوستان کی یوم آزادی کے دن پر مقبوضہ کشمیر کے شہری یوم سیاہ منا رہے ہیں جو اس بات کا ثبوت کے کشمیری آج بھی اپنی آزادی کے موقف سے پیچھے نہیں ہٹے اور آزادی کے لئے ہر قسم کی قربانی دینے کے لئے تیار ہیں اس موقع پر مسلم لیگ ن کی حکومت اور کشمیر کمیٹی کی خاموشی معنی خیز ہے ، مسلم لیگ( ن) حکومت کے اقتدار میں آنے کے بعد ابھی تک کشمیریوں اور کشمیر کاز کے لئے کوئی عملی اقدا م نہیں کیا ، کشمیر کمیٹی کے چےئرمین کو ملک میں افرا ء تفری کی سیاست سے ٹائم نہیں ہے ، ہندوستانی وزیر اعظم مودی سے ملاقات کے موقع پر نوازشریف نے کشمیریوں کے متعلق ایک لفظ نہ بول کر کشمیریوں کے زخموں پر نمک پاشی کی ہے ، کشمیری جس طرح یوم سیا ہ منا کر دنیا کو پیغام دیا ہے کہ ہم بھارتی تسلط کو تسلیم نہیں کرتے وہ قابل رشک ہے ، پاکستان پیپلز پارٹی نے کشمیریوں کے لئے ہندوستان سے ہزار سال تک جنگ کرنے کا اعلان کیا ہے اور کشمیریوں کی جدوجہد کو عالمی سطح پر اجاگر کیا ہے ۔