اہل حدیث یوتھ فورس کا بھارتی جارحیت کے خلافبتی چوک میں مظاہرہ
لاہور (آن لائن) اہل حدیث یوتھ فورس کے زیر اہتمام کنٹرول لائن پر بھارتی جارحیت کے خلاف بتی چوک لاہور میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا مظاہرے میں مودی کا پتلا اور بھارتی پرچم نذر آتش کیا گیامظاہرے میں سینکڑوں افراد کی شرکت ،جنہوں نے کتبے اور بینرز اٹھائے ہوئے تھے یوم آزادی پر کنٹرول لائن پر بھارتی کھلی جارحیت اعلان جنگ ہے ان خیالات کا اظہارحافظ ذاکر الرحمن صدیقی صدر اہل حدیث یوتھ فورس پاکستان نے کیا۔ بھارتی یوم آزادی کے موقع پر اہل حدیث یوتھ فورس نے ملک بھر میں یوم سیاہ منایا۔ انڈیا مردہ باد ریلیاں اور مظاہرے کیے گئے کشمیر کی آزادی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔ حافظ فیصل افضل شیخ نے کہا کہ کشمیریوں پر ناقابل بیان انسانیت سوز تشدد قابل مذمت ہے۔ انسانی حقوق کے عالمی ٹھیکیداروں نے اس ظلم پر چپ سادھ رکھی ہے قابض بھارتی فوج کی پر تشدد کاروائیاں کشمیری عوام کی تحریک آزادی کو دبا نہیں سکتی آئندہ نسلوں کی بقا کا دار ومدار کشمیر کی آزادی پر ہے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی ان کی حمایت‘ ہمارا دینی قومی اور اخلاقی فریضہ ہے جو ہم کرتے رہیں گے۔