افواج پاکستان کو ایک مرتبہ پھر بدنام کرنے کی کوشش کی گئی،عبدالعلیم خان

افواج پاکستان کو ایک مرتبہ پھر بدنام کرنے کی کوشش کی گئی،عبدالعلیم خان

لاہور (نمائندہ خصوصی ) چیئر مین تحریک انصاف کے پولیٹیکل ایڈوائزر عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ ملک و قوم کیلئے قربانیاں دینے والی افواج پاکستان اور قومی اداروں کے خلاف بدستور سازشی تھیوری کام کر رہی ہے ،آرمی چیف جنرل راحیل شریف بلاشبہ شاندار سٹروکس کھیل رہے ہیں اُن کے چوکے کے جواب میں چھکا لگانے کی کوشش کرنے والے "بونے وزراء"ناکام ہوں گے ،انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے خلاف پراپیگنڈہ کی آڑ میں افواج پاکستان کو بدنام کرنے اور ضرب عضب کے خلاف سازش ایک بار پھر منظر عام پر آگئی ہے اور ماحولیاتی تبدیلی کے وفاقی وزیر اپنی غیر ذمہ دارانہ گفتگو سے ملک کے سیاسی ماحول کو منفی انداز میں تبدیل کرنے کے درپے دکھائی دیتے ہیں ،انہوں نے کہا کہ حکومتی آشیر با د کے بغیر کوئی وزیر ایسی حرکت کا سوچ بھی نہیں سکتا ۔عبدالعلیم خان نے کہا کہ درحقیقت عمران خان کی قیادت اور عوامی مقبولیت سے خائف حکومتی اراکین بوکھلاہٹ کا شکار دکھائی دیتے ہیں ۔عبدالعلیم خان نے کہاکہ اپنے پاؤں پر خود کلہاڑی مارنے میں نواز شریف کوئی ثانی نہیں رکھتے اور اس مرتبہ بھی ایسا ہی ہونے جا رہا ہے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1