شیعہ علماء کونسل کے صوبائی عہدیداروں اور سابق صدور کا اجلاس آج ہو گا
لاہور( نمائندہ خصوصی)شیعہ علما کونسل پنجاب کے صدر علامہ سبطین حیدر سبزواری نے صوبائی عہدیداروں اور لاہور کے سابق صدور کا اجلاس آج (اتوار) طلب کرلیا ہے۔صوبائی کابینہ کے اجلاس میں مولانا مشتاق حسین ہمدانی،مولانا موسیٰ رضاجسکانی ، مولانا احسان علی اتحادی،مولانا اشتیاق حسین کاظمی،ایم ایچ نقوی ، بشارت عباس قریشی، مولانا مظہر حسین کاظمی، توقیر حسین بابا، سید نیر عباس ایڈووکیٹ، میاں فرزند علی چھچھر ،ساجد علی نقوی ، حاجی محمد اظہر جعفری ، قیصر عباس ددوانہ اور دیگر عہدیدار بھی شریک ہوں گے۔ صوبائی دفتر مسلم ٹاؤن میں ہونے والے اجلاس میں ضلعی تنظیم نو، بلدیاتی انتخابات، فورتھ شیڈول، عزاداری ، اور دیگر تنظیمی امور کا جائزہ لیا جائے گا۔ جبکہ ضلع لاہور کے سابق صدور کے اجلاس میںآصف علی زیدی، شبیر حسین نقوی، قیصر عباس بخاری، اعجاز حسین نقوی، نجم عباس نقوی ایڈووکیٹ،شہباز حیدر نقوی، مولانا حسن رضا قمی، محبو ب علی رضوی، صغیر عباس ورک اور دیگر شریک ہوں گے۔تنظیمی فعالیت کے لئے تجاویز کا جائز ہ لیا جائے گا ۔