اسلامی معاشرہ ہی خوشگوار اور امن و سکون کا گہوارہ بن سکتاہے،میاں مقصود

اسلامی معاشرہ ہی خوشگوار اور امن و سکون کا گہوارہ بن سکتاہے،میاں مقصود

لاہور(نمائندہ خصوصی) امیر جماعت اسلامی لاہورمیاں مقصود احمد نے کہا ہے کہ اسلامی معاشرہ ہی خوش گوار اور امن و سکون کا گہوارہ بن سکتاہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز اپنے بیان میں کیا انہو ں نے کہا کہ معاشرہ اس وقت امن کا گہوارہ بن سکتا ہے کہ جب اسے فتنہ اور فساد کے ساتھ کافرانہ سازشوں سے محفوظ رکھا جائے جو اس ریاست اسلامیہ کا بنیادی فریضہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ اخوت ، مساوات کو ہر صورت میں قائم رکھا جائے ، رواداری ، برداشت اور باہمی الفت و محبت کے رشتے استوار کر کے اپنے ملک کو جنت نظیر بنانے میں اپنا کر دار ادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اس وقت ملک کے اندر ہمیں بطور سچا پاکستانی ان شخصیات کو پہنچاننا ہو گا جو گذشتہ کئی دہائیوں سے لسانی ، صوبائی ،عصبیتوں کے دلفریب نعرے لگا کر اپنے نادیدہ سیاسی مقاصد حاصل کرنے کے لیے پاکستانی عوام میں نفرت کے بیج بو کر پاکستان کو کمزور کرنے کی کوشش کی۔ انہوں نے مذید کہا کہ اس وقت امت مسلمہ کا اتحاد وقت کی اہم ضرورت ہے ہمیں اپنی صفوں میں اتحاد و یکجہتی کو قائم کرنا ہو گا اور اللہ کی رسی کو مضبوطی سے تھامنا ہو گا ، اگر مسلم امہ اعلیٰ وارفع مقصد پر متفق ہو جائے تو اس کی طاقت نا قابل تسخیر ہے ایسی صورت میں ہم اپنے مقصد میں کامیابی حاصل کر سکتے ہیں جیسے برصغیر کے مسلمان متفق ہو متحد ہو کر اسلامی ریاست کے حصول میں کامیاب

مزید : میٹروپولیٹن 1