خواجہ آصف کی طرفسے متحدہ کے استعفوں کی واپسی کی تگ و دو حیرت ناک ہے،سعدیہ سہیل

خواجہ آصف کی طرفسے متحدہ کے استعفوں کی واپسی کی تگ و دو حیرت ناک ہے،سعدیہ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(پ ر) تحریک انصاف کی جنرل سیکرٹری شعبہ خواتین و رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانانے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے خلاف نازیبا الفاظ بیان کرنے والے خواجہ آصف کی شرم و حیا کہاں چلی گئی ہے جو متحدہ کے استعفوں کی واپسی کے لئے تگ و دو کی جا رہی ہے مسلم لیگ (ن ا)ور دیگر جماعتوں کی استعفے واپس لینے پر قائل کرنے کی کوشش بددیانتی پر مبنی ہے
ہر کوئی اپنی اپنی حکومت بچانے میں مصروف ہے ۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ خواجہ آصف کا اصل چہرہ پوری قوم کے سامنے عیاں ہو چکاہے تحریک انصاف کی قیادت کے خلاف بیان بازی موصوف کا پاگل پن ہے۔ حکمران جماعت میں عقل کے اندھوں کی کمی نہیں ان کو حکومت کی بجائے ذہنی امراض کے ہسپتال میں ہونا چاہیے تاکہ ان کا علاج معالجہ ہو سکے اور قوم کا قیمتی وقت بچایا جا سکے۔