مانگا منڈی میں آزادی کاجشن جوش و جذبے کے ساتھ منایاگیا

مانگا منڈی میں آزادی کاجشن جوش و جذبے کے ساتھ منایاگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مانگا منڈی (نمائندہ خصوصی)مانگا منڈی میں بھی پورے ملک کی طرح مختلف مقامات پر جشن آزادی کی تقریبات اور کئی جگہ پر کیک بھی کاٹے گئے شام کے وقت پی پی حلقہ 161پیپلزپارٹی کے صدر و چیئرمین قومی امن کمیٹی و ہیومین رائٹس پنجاب کے سید مختار حسین شاہ نے تقریباً100پونڈ کا کیک کاٹ کر یوم آزادی کی یاد تازہ کی انہوں نے امن پیدا کرنے کیلئے تمام سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کو شرکت کی دعوت دی جن میں پیپلزپارٹی پی پی حلقہ 160کے صدر چوہدری محمد امجد جٹ،تحریک انصاف کے رہنما سابق چیئرمین میاں مختار احمد شیخ ،مسلم لیگ(ن)مانگا منڈی کے صدر میاں جمیل احمد شیخ ،مسلم لیگ (ن)کے رہنما میاں محمد عادل شیخ ،سابق جنرل کونسلر یوسی 266سے مسلم لیگ (ن)نامزدامید وار چیئرمین رانا احمد سعید ،مقامی پریس کلب کے سرپرست اعلیٰ ملک ممتاز حسین ،صدر تنویر احمد خاں،چیئرمین محمد خالدنے شرکت کی مشترکہ طور پر تمام مہمانوں نے کیک کانٹے میں حصہ لیا سینکڑوں کی تعداد میں عوام نے شرکت کی اور ریلی بھی نکالی ریلی کی قیادت سید مختار حسین شاہ نے کی سید مختار حسین شاہ نے کہا کہ قائد اعظم محمد علی جناح کی خواہشات کے مطابق پاکستان کی تعمیر و ترقی کیلئے کام کرنے کیلئے دن رات کوشش کریں گے انہوں نے کہا کہ پاکستان اس راستے پر ضرور گامزن ہو گا جس راستے کی نشان دہی قائد اعظم محمد علی جناح نے کی تھی۔