نور سینٹر فار ریسرچ اینڈ پالیسی کے زیر اہتمام نیشنل پبلک ہیلتھ کانفرنس

نور سینٹر فار ریسرچ اینڈ پالیسی کے زیر اہتمام نیشنل پبلک ہیلتھ کانفرنس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نمائندہ خصوصی)نور سینٹر فار ریسرچ اینڈ پالیسی نے پالیسی اینڈ سٹریٹیجک یونٹ کے تعاون سے نیشنل پبلک ہیلتھ کانفرنس 2015 کا انعقادکیا جس کا عنوان ’’ سٹاک ٹیکنگ: پاکستان، ایم ڈی جیز اینڈ ایس ڈی جیز۔ ایڈریسنگ سسٹم انٹیگریشن چیلینجزاِن پبلک ہیلتھ‘‘تھا۔ یہ کانفرنس صحت عامہ کے اہم ماہرین کو اکٹھا کرنے کے لئے منعقد کی گئی جس کا مقصد پبلک ہیلتھ کے لوگوں کیلئے روابط ، شراکت داری اور تعلقا ت کا فروغ، سیکھنے کے مواقع فراہم کرنا اور مقبول عوامی صحت کی آواز کو ترتیب دینا تھا۔تمام شرکاء نے صحت عامہ کے مسائل کو اٹھانے کے لئے پلیٹ فارم بنانے کے خیال پر رضامندی ظاہر کی اور نور سینٹر فار ریسرچ اینڈ پالیسی اور پالیسی اینڈ سٹریٹیجک یونٹ کی کاوشوں کو سراہا۔ کانفرنس کا آغاز مسز شہیمہ رحمان بانی و صدر نور فاؤنڈیشن اینڈ چیئرپرسن ایگزیکٹو کمیٹی فاطمہ میموریل سسٹم کے خطاب سے ہوا جس کے بعد علی بہادر قاضی ڈائریکٹر پالیسی اینڈ سٹریٹیجک یونٹ نے حاضرین کو پنجاب میں صحت کی صورتحال ، مسائل اور مواقع کے بارے میں آگاہ کیا ۔کانفرنس میں ڈاکٹر نثار چیمہ ۔ یو ایس ایڈ ڈیلیور ، ڈاکٹر طاہر منظور ، یونیسیف، ڈاکٹر حسن رضا، یو ایس ایڈ، ڈاکٹر انور جنجوعہ، ٹی آر ایف پلس، ڈاکٹر شکیلہ زمان،لاہور سکول آف پبلک ہیلتھ، ڈاکٹر احسان اللہ ترین، پنجاب یونیورسٹی ، ڈاکٹر تسلیم اختر، این سی آر پی اینڈ خیبر میڈیکل یونیورسٹی اور ڈاکٹر شبنم سرفراز ۔ میری سٹوپس سوسائٹی بطور سپیکر اور پینلسٹس شامل تھے۔کانفرنس میں اختتامی خطاب رانا مشہود منسٹر سکول ایجوکیشن ، ہائر ایجوکیشن اینڈ یوتھ افئیرز گورنمنٹ آف پنجاب نے کیا انہو ں نے نور سینٹر فار ریسرچ اینڈ پالیسی اور پالیسی اینڈ سٹریٹیجک یونٹ کی کاوشوں کو سراہااور پاکستان میں صحت عامہ کے چیلینجوں کا مقابلہ کرنے کی طرف ایک کلی انداز فکر کی ضرورت کرنے پر اتفاق کیا۔مختلف مقامی اور بین ا لاقوامی یونیورسٹیوں مثلاً لَمز ، لاہور سکول آف اکنامکس ، یونیورسٹی آف مشی گن ، کارنیج میلن ،یونیورسٹی آف نو ٹنگھم، یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز ، ایف ایم ایچ کالج آف میڈیسن اینڈ ڈینٹسٹری ، سی ایم ایچ میڈیکل کالج، بقئی میڈیکل یونیورسٹی ، لاہوکالج فار وومین ، کے طلباء نے کانفرنس میں شرکت کی ۔