غلامی سے پاک آزاد زندگی پوری انسانیت کا حق ہے،راغب نعیمی
لاہور( نمائندہ خصوصی)ممتاز عالم دین وناظم اعلیٰ جامعہ نعیمیہ علامہ محمدراغب حسین نعیمی نے کہاہے کہ غلامی سے پاک آزاد زندگی پوری انسانیت کابنیادی حق ہے عالمی امن کے قیام کے لئے بین المذاہب ہم آہنگی کافروغ ناگزیر ہے تمام الہامی مذاہب کی تعلیمات اخوت وبھائی چارئے،تحمل وبرداشت،الف ومحبت اور رواداری پرمبنی ہیں ان خیالات کااظہارانہوں نے گزشتہ روز جامعہ نعیمیہ میں ملنے والے مختلف مذاہب کے رہنماؤں کے نمائندہ وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔عمرسہیل کی سربراہی میں آپ سے ملاقات کرنے والوں میں ہندو،سکھ یاتری اور عیسائیت سے تعلق رکھنے والے میں خواتین وحضرات بھی شامل تھے۔وفدنے ناظم اعلیٰ جامعہ نعیمیہ علامہ راغب حسین نعیمی کو جشن آزادی کی مبارکباددی اورتعلیم اوربین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کے حوالے سے جامعہ نعیمیہ کی خدمات کوبھی سراہا۔ناظم اعلیٰ علامہ راغب حسین نعیمی نے مزیدکہاکہ دنیاکوتیسر ی عالمی جنگ سے بچانے کے لئے بین المذاہب ہم آہنگی کوفروغ دیناہوگااسلام امن وسلامتی کادین ہے دہشتگر دی وانتہائی پسندی کادین اسلام میں کوئی تصورنہیں ہم بھارت سمیت دنیابھر میں امن کی فضاء کوبحال ہوتے ہوئے دیکھناچاہتے ہیں۔