ایم کیو ایم استعفوں کی آڑ میں بلیک میل کر رہی ہے،انجینئر یاسر

ایم کیو ایم استعفوں کی آڑ میں بلیک میل کر رہی ہے،انجینئر یاسر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف کے سینئر رہنما و ممبر ڈسٹرکٹ ایگزیکٹو کمیٹی لاہور انجینئر یاسر گیلانی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی کو غیر آئینی کہنے والے مولانا فضل الرحمن کس منہ سے متحدہ کے استعفے واپس کروانے میں پیش پیش ہیں اس سے ان کے دوہرے معیار کا پوری قوم کو پتا چل گیا ہے۔
کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم استعفوں کی آڑ میں بلیک میل کر رہی ہے مسلم لیگ( ن) اور پیپلز پارٹی اپنی حکومتیں بچانے کے لئے پھر پیش پیش ہیں ایم کیو ایم اور جے یو آئی کا دوہرا میعار پوری قوم پر عیاں ہو چکا روایتی سیاست دان اپنے مفادات کی خاطر تو اکٹھے ہو جاتے ہیں لیکن عوام مسائل پر کسی کو اکٹھے ہونے کی توفیق نہیں ہوتی۔۔