سی سی پی او نے نعلین مبارک چوری کیس کی ازسر نو تحقیقات کی ہدایت کر دی

سی سی پی او نے نعلین مبارک چوری کیس کی ازسر نو تحقیقات کی ہدایت کر دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(پ ر)بازیابی نعلین پاک ایکشن کمیٹی کے مطالبے پر سی سی پی او لاہور محمد امین وینس نے 13 سال قبل بادشاہی مسجد کی تبرکات گیلری سے نعلین مبارک کی چوری کی از سر نو تحقیقات کے لیے ایس ایس پی سی ائی اے عمر ورک کو ہدایت کر دی۔ مقامی شادی ہال میں پولیس آفیسران کی میٹنگ کے موقع پر ڈی آئی جی لاہور ، ایس پی ڈویژن سرکل آفیسرز اور ایس ایچ اوز کی موجودگی میں ننگے پاؤں سیاہ لباس پیر ایس اے جعفری کی قیادت میں بازیابی نعلین پاک ایکشن کمیٹی کے ارکان کے مطالبے پر یہ حکم دیا۔