مسلم لیگ ن کی قیادت کے پاس کوئی ویژن نہیں،عابد حسین صدیقی
لاہور(نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات عابد حسین صدیقی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی حکومت کی خارجہ معاملات میں سنجیدگی کا اندازہ اس با ت سے لگایا جا سکتا ہے ابھی تک مستقل وزیر خارجہ کی تعیناتی نہیں ہو سکی ۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ( ن )کی قیادت کے پاس کوئی ویژن نہیں
خارجہ پالیسی وقت کی اہم ضرورت ہے مسلم لیگ( ن) ابھی تک خارجہ پالیسی وضع نہیں کر سکی حکمرانوں کی ترجیحات سمجھ سے بالا تر ہیں انہوں نے مزید کہا کہ عسکری قیادتیں ہمہ وقت مستعد و چوکس ہیں مگر ہمارے حکمرانوں اور جمہوریت کے ذریعے مفادات کے پھل سمیٹنے والے دوسرے سیاست دانوں کے لچھن کچھ اور ہی پیغام دے رہے ہیں۔