موجودہ حکومت بلدیاتی انتخابات کرانے میں سنجیدہ نہیں،عدنان ہنجراء
لاہور (نمائندہ خصوصی) ڈپٹی سیکرٹری پیپلز پارٹی لاہور ریکارڈ اینڈ ایونٹ چوہدری عدنان اصغر ہنجرا نے کہا ہے کہ سینیٹر مشاہد اللہ خان کے بیان سے پاکستان آرمی کا وقار مجروح ہوا ہے،حکومت الیکشن کرانے میں سنجیدہ نہیں
ماضی گواہ ہے مسلم لیگ(ن) حکومتوں میں وزیروں سے اس طرح کے بیان دلوائے جاتے ہیں اور پھر فورن ہی ترجمان اس کی تردید کر دیتا ہے کہ یہ وزیروں کی ذاتی رائے ہو سکتی ہے۔ جنرل ظہیر اسلام پر بھی اسی طرح کا بہتان لگایا گیا ہے اور فون ٹیپ کی بھی بات ہوئی مگر پرویز رشید نے اس بیان سے لاتعلقی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ مشاہد اللہ کی ذاتی رائے ہے (ن) لیگ میں اتنا حوصلہ نہیں کہ وہ بیان پر قائم رہے جنرل راحیل شریف تو خود جمہوریت کے خواہاں ہیں اگر مارشل لاء لگنا ہوتا تو عمران خان کے دھرنے کے دوران لگ جاتا مگر ایسا نہیں ہوا وہ چاہتے ہیں کہ پاکستان میں جمہوریت اپنا کردار ادا کرے اور فوج اپنا دہشت گردی کے خلاف ضرب غضب آپریشن قابل تعریف ہے ۔ مسلم لیگ (ن) بلدیاتی الیکشن کروانے میں سنجیدہ نہیں یہ عوام کا وقت ضائع کر رہی ہے ۔