منفرد بل بیڈ بنانے پر مولٹی فوم کے لئے انٹرنیشنل ایوارڈ

منفرد بل بیڈ بنانے پر مولٹی فوم کے لئے انٹرنیشنل ایوارڈ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(بزنس رپورٹر)1963ء سے بیڈنگ اور فرنیچر میں منفرد حیثیت کے حامل مولٹی فوم کو اچھوتے خیال پر bronze lion at the cannes lions 200 awardسے نوازا گیا ہے۔ مولٹ فوم کو اچھوتے خیال کے حامل بل بیڈ بنانے پر یہ ایوارڈ دیا گیا ہے۔ اس خیال نے پاکستانیوں کے دل جیت لئے ہیں۔ مختلف سوشل چینلز پر روز افزوں مقبولیت کے سبب اس خیال نے اعلمی سطح کے ناظرین کے دل میں بھی جگہ بنائی اور یہ ایوارڈ اپنے نام کیا۔ یہ ایوارڈ بہترین خیال کو دئے جاتے ہیں۔ مولٹی فوم نے ایسا ہی بل بورڈ تخلیق کیا جو دن میں پروڈکٹ کو مشتہر کرتا ہے اور رات کو بیڈ کی صورت اختیار کر لیتا ہے۔ مولٹی فوم نے اپنی تشہیری مہم میں نیکی کے جذبے کو شامل کیا اور ایسے بل بورڈ بنائے جو سامنے کی طرف سے ذرا سا دبانے سے بیڈز میں بدل جاتے ہیں۔
ہر بل بورڈ کی پشت پر موٹی فوم میٹرس چسپاں ہے جس پر سو کر کوئی بھی شخص آرام بھری رات گزار سکتا ہے۔ یہ جدت آمیز بل بورڈ پاکستان کے نوشہروں میں نصب ہیں جو دن میں اشتہار اور رات کو بیڈ میں ڈھل جاتے ہیں۔ یہ بل بورڈ خصوصی طور پر ان لوگوں کے لئے بڑے فائدہ مند ہیں جو دوسرے شہروں میں روزگار کے سلسلے میں ہوتے ہیں۔ ماسٹر موٹی فوم کو پختہ یقین ہے کہ بڑی تبدیلی کے لئے چھوٹی ابتدا انتہائی اہم ہے اور اسی جذبے کو ساتھ لئے ہوئے caness 2015جیتنے والا پہلا پاکستانی برانڈ بن چکے ہیں۔

مزید :

کامرس -