ریچل خان جرار رضوی کی نئی فلم میںآئٹم سانگ کیلئے منتخب

ریچل خان جرار رضوی کی نئی فلم میںآئٹم سانگ کیلئے منتخب
ریچل خان جرار رضوی کی نئی فلم میںآئٹم سانگ کیلئے منتخب

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لاہور(فلم رپورٹر)معروف بیوٹیشن اور ماڈل اداکارہ ریچل خان ڈائریکٹر جرار رضوی کی نئی فلم میں آئٹم سونگ کریں گی اس آئٹم سونگ کی شوٹنگ عید کے بعد کی جائیگی اس آئٹم سونگ کو گلوکارہ سائرہ نسیم نے گایاہے۔ایک ملاقات کے دوران ریچل خان نے کہاکہ یہ آئٹم سونگ ان کی فنی زندگی کا ایک یادگار گانا ہوگا جو ان کی پہچان بن جائیگا انہوں نے کہاکہ جب جرار رضوی نے انہیں آئٹم سونگ کی آفر کی تو انہوں نے پہلے اس آفر کو قبول نہیں کیا مگر جب انہوں نے گانا سنا تو انہیں لگا کہ اس گانے میں کرنٹ ہے جو ان کے فنی کیرئیر کو چار چاند لگادے گا اس لیئے انہوں نے اس آفر کو قبول کرلیا۔ریچل خان نے مذیدکہاکہ جراررضوی پاکستان فلم انڈسٹری کے ایک کہنہ مشق ہدائتکار ہونے کے ساتھ ساتھ ایک سٹارمیکر بھی ہیں جنہوں نے بہت سارے فلمی ستاروں کو انڈسٹری میں متعارفکروایا مجھے یقین ہے کہ ان کے ساتھ کام کرکے مزہ آئے گااور بہت کچھ سیکھنے کا موقع بھی ملے گا۔

مزید : کلچر