یورپی یونین نے چین سے شمسی پینل کی تیاری میں استعمال ہونے والے گلاس پر اینٹی ڈمپنگ ڈیوٹی میں اضافہ کردیا
برسلز (اے پی پی) یورپی یونین نے چین سے شمسی پینل کی تیاری میں استعمال ہونے والے گلاس پر اینٹی ڈمپنگ ڈیوٹی میں اضافہ کردیا۔ یورپی یونین کے سرکاری جرنل شائع تفصیلات کے مطابق یونین نے یہ فیصلہ چین سے درآمد کئے جانے والے گلاس کی انتہائی کم قیمت کے تناظر میں کیا ہے کیونکہ اس سے گلاس تیار کرنے والے یورپی تیار کنندگان کو نقصان کا سامنا ہے۔ ذرائع کے مطابق یورپی یونین نے چینی گلاس پر اینٹی ڈمپنگ محصول کی شرح 17.5 سے لے کر 75.4 فیصد تک عائد کردی ہے جبکہ 2014ء میں یہ شرح 0.4 فیصد سے لے کر 36.1 فیصد تک تھی۔ واضح رہے کہ یورپی یونین کی اپنی سولر گلاس مارکیٹ کاحجم 200 ملین یورو کے لگ بھگ ہے جبکہ 2012ء میں یورپی یونین کے ممالک میں 290 ارب یورو مالیت کا گلاس منگوایا تھا۔