مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں ادارے کے خالص منافع میں 13 فیصد اضافہ ہوا،سنگٹیل
سنگا پور (اے پی پی) سنگا پور کی ٹیلی کام کمپنی ’’سنگٹیل‘‘نے کہا ہے کہ رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں اس کے خالص منافع میں 13 فیصد اضافہ ہوا جس کی وجہ بھارت میں موجود کاروبار اور علاقائی تجارتی سرگرمیوں سے ہونے والی آمدنی ہے۔کمپنی کی جانب سے جاری حالیہ رپورٹ کے مطابق اپریل سے جون کے دوران ادارے کی آمدنی 1.5 فیصد بڑھ کر 4.21 ارب سنگاپور ڈالر جبکہ خالص منافع 942 ملین سنگاپور ڈالر (676 ملین امریکی ڈالر) رہا۔