جنوبی افریقہ میں پیدا کرنے والوں کے ساتھ اجرت میں اضافے کیلئے مذاکرات ناکام

جنوبی افریقہ میں پیدا کرنے والوں کے ساتھ اجرت میں اضافے کیلئے مذاکرات ناکام

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

جوہانسبرگ (اے پی پی) جنوبی افریقہ میں سونے کی کان کنی کے شعبے میں سب سے بڑی یونین کے سونا پیدا کرنے والوں کے ساتھ اجرت میں اضافے کیلئے مذاکرات ناکام ہوگئے۔ کانکنوں کی نیشنل یونین کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ کان کنوں کی تنخواہوں میں اضافے کا معاملہ ثالث کی موجودگی میں دونوں فریقوں کے درمیان کسی معاہدے تک نہیں پہنچ سکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس بارے میں ہم نے مزید بات چیت نہ کی تو مذاکرات مکمل طور پر ناکام ہوسکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ تنخواہوں میں اضافے تک ہڑتال جاری ہے۔

مزید :

کامرس -