میڈونا اور گائے رچی کا بیٹے کی سالگرہ اکٹھے منانے کا فیصلہ

میڈونا اور گائے رچی کا بیٹے کی سالگرہ اکٹھے منانے کا فیصلہ
میڈونا اور گائے رچی کا بیٹے کی سالگرہ اکٹھے منانے کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاس اینجلس ( نیٹ نیوز) ہالی ووڈ پاپ گلوکارہ میڈونا اور ان کے سابق شوہر ہدایتکار گائے رچی نے اختلافات کو ایک طرف رکھ کر اپنے بیٹے کی سالگرہ اکٹھے منانے کا فیصلہ کر لیا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق میڈونا اور گائے رچی کے درمیان 2005ء میں طلاق ہو گئی تھی جس کے بعد ان کے درمیان شدید اختلافات پائے جاتے ہیں تاہم دونوں نے اپنے اختلافات کو ایک طرف رکھ کر اپنے بیٹے روکو کی 15ویں سالگرہ ایک ساتھ منانے کا فیصلہ کیا ہے۔ گلوکارہ نے کہا کہ وہ اپنے بیٹے کی خوشی کیلئے ایسا کر رہی ہیں اور وہ چاہتی ہیں کہ ان کے آپس کے اختلافات میرے بیٹے کی خوشیوں کی راہ میں حائل نہ ہوں۔

مزید :

کلچر -