اے سی پروڈکشنز کی پہلی ٹیلی فلم’’دی لوز چیپٹر‘‘ کی تیاریاں

اے سی پروڈکشنز کی پہلی ٹیلی فلم’’دی لوز چیپٹر‘‘ کی تیاریاں

لاہور(فلم رپورٹر)اے سی پروڈکشنز نے اپنی پہلی ٹیلی فلم ’’دی لوز چیپٹر‘‘ کی تیاریاں شروع کردیں۔تفصیلات کے مطابق اس ٹیلی فلم کی ریکارڈنگ کا آغاز دوستمبرکو کیاجائیگا۔اس ٹیلی فلم کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر اعتزاز چوہدری نے ایک ملاقات کے دوران بتایاکہ یہ ایک سبق آموز فلم ثابت ہوگی جس میں ہم نے ایک پیغام دینے کی کوشش کی ہے اس فلم کی کہانی اذان ملک اور اعتزاز چوہدری نے لکھی ہے جبکہ اس کی ڈائریکشن ارسلان خالد اور اذان ملک دینگے۔ان دنوں اس فلم کی کاسٹ مکمل کی جارہی ہے جو دوستمبر تک جاری رہے گی اس فلم کے کیمرہ مین بلال مغل ہیں جو ایک عرصے سے اے سی پروڈکشن کے ساتھ کام کررہے ہیں۔اعتزازچوہدری نے مذیدبتایاکہ یہ ٹیلی فلم اپنی اچھوتی کہانی کی بنا پر پوری دنیا میں اپنا نام بنائے گی۔

مزید : کلچر