فلمساز وہدایت کار سید شوکت حسین رضوی مرحوم کی 17ویں برسی 19اگست کو ہوگی
لاہور ( فلم رپورٹر)شاہ نور اسٹوڈیو کے مالک اور نامور فلمساز وہدایت کار سید شوکت حسین رضوی مرحوم کی 17ویں برسی 19اگست کو ہوگی۔اس موقع پر ریڈیو پاکستان لاہورایف ایم 93سے مرحوم کی فنی زندگی پر خصوصی فیچر نیٹ ورک پر 19اگست کی شام نیٹ ورک پر نشر کیا جائے گا۔فیچر کے رائیٹر خالد ابراہیم خان جبکہ پروڈیوسر سارہ افضل اور نگران پروگرام مینجر سہیل احمر بسرا ہونگے۔فیچر میں سیدشوکت حسین رضوی مرحوم کے بارے میں انکے بڑے صاحبزادے سید شہنشاہ رضوی ،بیگم یاسمین شوکت اور دیگر لوگوں کے تاثرات بھی سنوائے جائیں گے۔