محکمہ زراعت پنجاب کی کاشتکاروں کو مولی کی40دن والی اگیتی قسم کی کاشت اگست کے آخر تک مکمل کرنے کی ہدایت

محکمہ زراعت پنجاب کی کاشتکاروں کو مولی کی40دن والی اگیتی قسم کی کاشت اگست کے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی (این این آئی)محکمہ زراعت پنجاب نے کاشتکاروں کو مولی کی40دن والی اگیتی قسم کی کاشت اگست کے آخر تک مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کاہ ہے کہ اگیتی مولی کی کاشت زرخیز میرا زمینوں پر کاشت کریں تاکہ مولی کی جڑکی بڑھوتری زیادہ ہو اور اچھی کوالٹی کی فصل حاصل ہوسکے ترجمان نے ایک بیان میں کہاکہ یہ قسم گرمی برداشت کرنے کے علاوہ 40سے55دن کے دوران برداشت کے قابل ہوجاتی ہے ۔
اگیتی مولی کی کاشت زرخیز میرا زمینوں پر کاشت کریں تاکہ مولی کی جڑکی بڑھوتری زیادہ ہو اور اچھی کوالٹی کی فصل حاصل ہوسکے۔ مولی کی کاشت کے وقت منتخب کردہ کھیت کو ہموار کریں کیونکہ نیچی جگہوں پرپانی زیادہ کھڑا ہونے اور اونچی جگہوں پر کم پانی سے فصل کا اگاؤ اور بڑھوتری متاثر ہوتی ہے اور پیداوار میں کمی واقع ہوجاتی ہے۔زمین کی تیاری کے وقت ایک دفعہ گہرا ہل اور دوتین عام ہل بمعہ سہاگہ چلائیں اورزمین کو نرم بھربھرا تیار کرنے کے لیے ایک دفعہ روٹا ویٹر چلائیں ۔زمین کی تیاری کے بعد اور کھیلیاں نکالنے سے پہلے ایک بوری ڈی اے پی اور ایک بوری سلفیٹ آف پوٹاش فی ایکڑ استعمال کریں کیونکہ پوٹا ش کھاد جڑ والی فصلوں کے لیے نہایت ضروری ہے ۔

مزید :

کامرس -