ملائیشیئن پام آئل کی قیمتیں مستحکم
جکارتہ (اے پی پی) ملائیشیئن پام آئل کی قیمتوں میں کاروباری ہفتے کے اختتام پر استحکام دیکھنے میں آیا ہے۔ برسا ملائیشیئاڈیریویٹیو ایکسچینج کے مطابق پام آئل کے مستقبل کے سودے0.9فیصد اضافے کے ساتھ فی ٹن2017 رنگٹ میں طے پائے ہیں جبکہ گذشتہ روز کی نسبت اس کے سودوں میں 2.2 فیصد کمی دیکھنے میں آئی تھی۔ مجموعی طور پر رواں ہفتے میں 1.2 فیصد کمی دیکھنے میں آئی۔ پام آئل کی قیمتو ں کا سویا بین آئل کے ساتھ موازنہ اضافے کے ساتھ150 ڈالر فی ٹن رہا۔