سری لنکا میں ایکسائز اور گاڑیوں پر ٹیکس کی آمدن میں20فیصد اضافہ

سری لنکا میں ایکسائز اور گاڑیوں پر ٹیکس کی آمدن میں20فیصد اضافہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کولمبو (اے پی پی) سری لنکا میں ایکسائز اور گاڑیوں پر ٹیکس کی آمدن میں20فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق سری لنکا کی نئی حکومت نے ٹیکس کی وصولی کو بہتر بنانے اور کرپشن کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کررکھا ہے جس کی وجہ سے سال کے پہلے 7 ماہ میں آمدن میں5 ویں مرتبہ اضافہ ہورہا ہے۔ حکومت نے پارلیمانی انتخابات سے قبل اعدادوشمار جاری کئے ہیں جس کے مطابق جنوری سے جولائی تک ٹیکس کی مجموعی آمدن میں20.5فیصد اضافہ ہوا ہے۔ ایکسائز ٹیکس کی آمدن123 فیصد اضافے کے ساتھ251.6 ارب روپے رہی جس کی وجہ سے سمگل ہونے والی تمباکو کی مصنوعات اور کرپشن کے خلاف کریک ڈاؤن ہے۔

مزید :

کامرس -