بالی ووڈ فلم ’’دریشام‘‘ نے 64.17 کروڑ روپے کا بزنس کر لیا
ممبئی( نیٹ نیوز) بالی ووڈ فلم ’’دریشام‘‘ نے 64.17 کروڑ روپے کا بزنس کر لیا۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق فلم دریشام 31 جولائی کو سینما گھروں کی زینت بنی جس میں اداکارہ تبو اور اجے دیوگن نے مرکزی کردار ادا کیا ہے۔ فلم نے افتتاحی ہفتہ میں 30.3 کروڑ روپے جبکہ دوسرے ہفتے میں 34.14 کروڑ روپے کا بزنس کیا۔ فلم کی کہانی ایک کیبل ٹی وی آپریٹر کے گرد گھومتی ہے۔
میں تبو نے پولیس افسر کا کردار ادا کیا ہے۔