بینک آف کوریا کا قرضوں پر شرح سود کو 1.5 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ

بینک آف کوریا کا قرضوں پر شرح سود کو 1.5 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سیول(اے پی پی) جنوبی کوریا کے مرکزی بینک نے قرضوں پر شرح سود کو کم سے کم سطح (1.5 فیصد) پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیاہے ۔ذرائع ابلاغ کے مطابق گزشتہ روز بینک آف کوریا کے اجلاس میں شرح سود کو 1.5 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا جس کی وجہ اس شرح کے باعث اقتصادی شرح نمو میں بہتری کے آثار ہیں۔ماہرین کا کہنا ہے کہ بینک آف کوریا کی جانب سے یہ فیصلہ شدت سے متوقع تھا کیونکہ حال ہی میں (جون) میں اس نے شرح سود میں 0.25 پوائنٹس کی کمی کی تھی۔
جنوبی کوریا کی معیشت جوکہ مرس وائرس حملے کے بعد زبوں حالی کا شکار ہے ، میں معاشی بہتری کے آثار ملے ہیں۔حالانکہ جولائی میں بینک آف کوریا نے 2015ء کے اقتصادی شرح نمو کا ہدف کم کرکے 2.8 فیصد کردیا تھا۔

مزید :

کامرس -