کراچی، اسٹاک مارکیٹ کاروباری ہفتے میں 36ہزار کی حد برقرار نہ رکھ سکی

کراچی، اسٹاک مارکیٹ کاروباری ہفتے میں 36ہزار کی حد برقرار نہ رکھ سکی

کراچی (اکنامک رپورٹر)گذشتہ کاروباری ہفتے سٹاک مارکیٹ 36 ہزار کی حد برقرار نہ رکھ سکی جبکہ شیئرز کی قیمتوں میں 10 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ۔ عالمی سطح پر تیل کی گرتی قیمتیں ، چائنیز یوآن کی قدرمیں گراوٹ اور سیاسی عدم استحکام کے باعث گذشتہ ہفتے سٹاک مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کے بعد دوبارہ تیزی دیکھی گئی مگر انڈیکس 36 ہزار کی حد بحال نہ رکھ سکا ۔ مارکیٹ کے حجم میں 13 فیصد کا اضافہ ہوا جبکہ کے شیئرز کی قیمتوں میں 10فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ۔ کاروباری ہفتے کے اختتام پر سٹاک مارکیٹ میں 44پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور 100انڈیکس 35ہزار 937کی سطح پر بند ہوا ۔ 201کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ ، 164میں کمی، جبکہ 20کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں دیکھی گئی ۔

مزید : کامرس