نیپرا کی گنے کے پھوک سے پیدا کی جانے والے بجلی کے پیشگی ٹیرف کی منظوری

نیپرا کی گنے کے پھوک سے پیدا کی جانے والے بجلی کے پیشگی ٹیرف کی منظوری

اسلام آباد(آن لائن)نیپرا نے گنے کے پھوک سے پیدا کی جانے والے بجلی کے پیشگی ٹیرف کی منظوری دیدی۔ تیس سالہ اوسط ٹیرفدس روپے چالیس پیسے فی کلوواٹ گھنٹہ منظورکیا گیا ہے۔پیشگی ٹیرفکیلئے تین کمپنیوں کی طرفسیدرخواستیں نیپرا میں دائرکی گئی تھیں۔تیس سالہ اوسط ٹیرفدس روپیچالیس پیسے فی کلوواٹ گھنٹہ منظورکیا گیا ہے۔الموعیزانڈسٹریز میانوالی کی پیداوار چھتیس میگاواٹ ہوگی۔لیہ شوگرملز اکتالیس میگاواٹ کی پیداوارکرے گی۔چنارانرجی تندلیانوالہ بائیس میگاواٹ بجلی پیدا کرے گی۔ پہلیدس سالوں میں کمپنیوں کوگیارہ روپے تہتر پیسے کا ٹیرفدیا گیا ہے جبکہ باقی بیس سالوں کیلئے سات روپے اکیانوے پیسے کا ٹیرفدیا گیا ہے۔

مزید : کامرس