شادی کیلئے تیار ہوں مگر اچھے شوہر کی تلاش آسان نہیں، سشیمتا

شادی کیلئے تیار ہوں مگر اچھے شوہر کی تلاش آسان نہیں، سشیمتا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ممبئی ( نیٹ نیوز) بالی ووڈ اداکارہ اور سابق مس یونیورس سشمیتا سین نے کہا ہے کہ شادی کیلئے تیار ہوں مگر اچھے شوہر کی تلاش آسان نہیں ہے ۔ ایک انٹرویو میں بھارتی اداکارہ نے کہا کہ میں شادی کرنا چاہتی ہوں اور میری دونوں لے پالک بیٹیاں رینی اور علیسا بھی اس فیصلے سے کافی خوش ہیں مگر میرے لئے سب سے بڑا مسئلہ ایسے شوہر کو ڈھونڈنا ہے جس سے میرا مزاج مل سکے۔ سشمیتا سین نے کہا کہ میں نے اپنی دونوں بیٹیوں کو ہمیشہ شوبز سے دور رکھا ہے جس کے باعث کامیڈی شو کے سیٹ پر اپنی بیٹیوں کو کم لاتی ہوںں۔ انہوں نے کہا کہ بیٹیوں کی شوبز میں کام کی خواہش ہوئی تو شرط پہلے تعلیم مکمل کرنا ہوگی۔

مزید :

کلچر -