کا شت کا روں کو آملہ کی کا شت شروع کرنے کی ہدایت

کا شت کا روں کو آملہ کی کا شت شروع کرنے کی ہدایت

سلانوالی (اے پی پی)زرعی ماہرین نے آملہ کے کا شت کا روں کو آملہ کی کا شت شروع کر نے کی ہدایت کی ہے تا کہ اچھی پیداوار کا حصول ممکن ہو سکے ۔ماہرین کے مطابق آملہ کا پھل طبی نقطہ نظر سے بہت اہمیت کا حامل ہے کیونکہ ا س کے پھل میں وافر مقدار میں وٹا من سی پایا جا تا ہے جبکہ آملہ کا مربہ د ل دما غ اور بصار ت کیلئے انتہائی مفید ہے ۔زرعی ماہرین نے مز ید بتا یا کہ آملہ کا د ر خت خوبصورت اور درمیانے قد کو ہوتا ہے جس پرگول بیر کی طرح پھل لگتا ہے آملہ کے پودے اکتوبر میں بذ ریعہ ٹی بوڈنگ پیو ند کیے جاتے ہیں ۔کاشت کار نئے پود ے لگا نے کاعمل بھی اکتو بر میں مکمل کر لے ۔ آملہ کی کاشت ریتلی میرااور بہتر نکاس والی زمین میں کی جاتی ہے ۔

مزید : کامرس