ریڈیو پاکستان لاہور، جشن آزادی کے موقع پر خصوصی نشریات کا اہتمام

ریڈیو پاکستان لاہور، جشن آزادی کے موقع پر خصوصی نشریات کا اہتمام

لاہور(فلم رپورٹر)ریڈیو پاکستان لاہور کا اعزاز جشن آزادی کے موقع پر خصوصی نشریات کا اہتمام ،قومی نشریاتی رابطے پر محفل مشاعرہ نشر جبکہ شہر میں یوم آزادی کے موقع پر ہونے والی تقریبات کی خصوصی رپورٹ ایف ایم 93 اور میڈیم ویو630 ریڈیو پاکستان لاہور سے نشر کی گئی جو طویل دورانیہ پر مبنی تھی۔ریڈیو پاکستان لاہور نے ماضی کی شاندار روایات کو ذندہ رکھتے ہوئے امثال بھی 68ویں یوم آزادی کے موقع پر سامعین کے لئے خصوصی پروگرامز کا اہتمام کیا گیا جو دن بھر چلتے رہے جبکہ قومی نشریاتی رابطے پر یوم آزادی کی شب خصوصی محفل مشاعرہ نشر ہوئی جس کی صدارت ناصر زیدی نے کی جبکہ دیگر شعراء میں نجیب احمد،ناصر بشیر،فوزیہ تبسم،حمیدہ شاہین،رابعہ رحمان ،حسن سلطان کاظمی ،عرفان صادق اور قائم نقوی نے یوم آزادی کی مناسبت سے اپنا کلام پیش کیا اس محفل مشاعرہ کی میزبان نیلما ناہید درانی اور پروڈیوسرز سارہ افضل اور عفت علوی تھیں ۔یوم آذادی کے موقع پر نشر کی جانے والی اس طویل دورانیے کی خصوصی رپورٹ کے مصنف،راوی اور پروڈیوسر مدثر قدیر ،اوبی پروڈیوسر ذیشان احمد،اوبی انجینئر شاہ زیب،ریکارڈنگ انجئینیر طارق محموداور ایگزیکٹو پروڈیوسر شاہد امین تھے جبکہ یوم آذادی کے موقع پر نشر کئے جانے والے ریڈیو پاکستان لاہور کے تمام پروگرامز کو ایکٹنگ اسٹیشن ڈائریکٹر ریڈیو پاکستان مسز انیلا سلیم کی زیر نگرانی تیار کیا گیا تھا۔

مزید : کلچر