امریکا میں ریٹیل سیلز کی شرح میں اضافہ
نیویارک (اے پی پی) امریکا میں ریٹیل سیلز کی شرح میں ماہ جولائی کے دوران اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔ امریکی محکمہ تجارت کی طرف سے جاری اعدادوشمارمیں کہا گیا ہے کہ آٹو سیکٹر اوردیگرشعبوں میں فروخت کے رجحان میں اضافے کے باعث ماہ جولائی میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ مجموعی ریٹیل سیلز میں تقریباً0.6فیصد بڑھوتری سامنے آئی جبکہ ماہرین نے 0.5فیصد اضافے کا امکان ظاہرکیا تھا۔جولائی کے مہینے میں صرف آٹوکے شعبے کی فروخت میں1.4فیصد کا اضافہ دیکھنے میں آیا۔ اسی طرح فرنیچر، تعمیراتی سامان، کپڑوں، کھیلوں کے سامان اور ریستورانوں میں بھی کاروباری سرگرمیاں تیز رہیں۔ الیکٹرانکس اورجنرل مرچنڈائز سٹورز دو ایسے شعبے تھے۔
جہاں صورتحال اتنی امید افزا نہیں تھی۔