اداکار وماڈل سلیم خان روڈ ایکسیڈنٹ میں زخمی
لاہور (فلم رپورٹر)معروف اداکار وماڈل سلیم خان روڈ ایکسیڈنٹ میں زخمی ہوگئے۔پاؤں اور ہاتھ پر چوٹ لگ گئی۔تفصیلات کے مطابق سلیم خان پنی گاڑی پرگھر واپس جارہے تھے کہ روڈ پر تیز رفتار گاڑی نے ان کی گاڑی کو پیچھے سے ٹکر دے ماری جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہوگئے موقع پر موجود افراد نے انہیں مقامی ہسپتال پہنچایا اور انہیں طبی امداد دی گئی۔’’پاکستان‘‘سے گفتگو کرتے ہوئے سلیم خان نے کہا کہ خدا کا لاکھ لاکھ شکر ہے جس نے میری جان بچائی میرے ماں باپ اور دوستوں کی دعائیں ہمیشہ میرے ساتھ رہتی ہیں جس کی وجہ سے خدا مجھے ہر مشکل سے بچا لیتا ہے میں اپنے دوستوں کی محبت کا ہمیشہ ہی شکرگزار رہوں گا۔