ڈر پ ایریگیشن سسٹم کیمیائی کھادوں کو پانی کے ساتھ ملا کر پودوں کی جڑوں تک پہنچا تا ہے ، زرعی ماہرین

ڈر پ ایریگیشن سسٹم کیمیائی کھادوں کو پانی کے ساتھ ملا کر پودوں کی جڑوں تک ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سلانوالی (اے پی پی)زرعی ماہرین نے کہاہے کہ ڈر پ ایریگیشن سسٹم پانی کھا دوں اور دیگر کمیائی اجزا ء کو پودوں کی ضرورت کے مطا بق نہایت در ست مقدار میں پودوں کی جڑوں تک پہنچا تا ہے جس سے نہ صرف کھاد وں کی بچت ہو تی ہے بلکہ پیداوار میں بھی خاطر خوا ہ اضافہ ہو تا ہے۔ماہرین کے مطابق نا ہموار کھیتوں، جہاں نہری پانی کی کمی اور زمین پانی ناقص ہو،میں یہ نہا یت موزوں نظام آبپاشی ہے اور ا س ٹیکنالوجی کے ذریعے کا شت کار و ں کو آبپاشی کے پورے سسٹم پر مکمل کنٹرو ل حاصل ہوتا ہے۔ اس نظام سے کھاد ضائع نہیں ہوتی اور کھاد کی کار کرد گی 90سے 95فیصدتک بڑھ جاتی ہے۔ کھاد فصل کی ضرورت کے مطابق کسی بھی مرحلہ پر دی جاسکتی ہے اور تمام پودوں کو کھاد کی ایک جیسی مقدار مل جاتی ہے اورفصل کسی دباؤ کے بغیر نشوونما پاتی ہے جس سے فصل کا معیار بہتر ہوتا ہے عا م طریقہ آبپاشی کی نسبت فصل جلد تیار ہوجاتی ہے ۔

مزید :

کامرس -