ممبئی میں میں فلم ’’برادرز‘‘ کی خصوصی سکریننگ کا انعقاد
ممبئی ( نیٹ نیوز) بالی ووڈ فلم ’’برادرز‘‘ کی ممبئی میں خصوصی سکریننگ کا انعقاد کیا گیا۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق فلم برادرز کے معاون پروڈیوسرز نے فلم نگری ممبئی میں فلم کی خصوصی سکریننگ کا انعقاد کیا جس میں بالی ووڈ کی مشہور شخصیات کبیر خان، ارشد وارثی، شردھا داس، سدھارتھ آنند اور بوشن کمار سمیت متعدد ٹی وی کے فنکاروں نے بھی شرکت کی۔ فلم میں اکشے کمار، سدھارتھ ملہوترا، جیکی شیروف اور جیکولین فرنینڈس نے مرکزی کردار ادا کیا ہے جس کی ہدایات کرن ملہوترا نے دی ہیں۔