شاہد کپور اور سیف علی خان نے ناراضگی ختم کردی
ممبئی (نیٹ نیوز)بالی وڈ کے اداکار شاہد کپور اور سیف علی خان نے کرینہ کپور کے حوالے سے اپنی دشمنی بالآخر ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے دونوں نے ایک دوسرے کے ساتھ سیلفی شیئر کی ہے ۔ سیف علی خان جب جھلک دکھلا جاہ ، کے سیٹ پر پہنچے تو شاہد کپور بھی وہاں موجود تھے اور دونون فلمی ستاروں نے مداحون کے لئے سیلفی کھچوانے میں ذرا بھی تعامل نہیں کیا اور بالی وڈ کی دلکش ادکارہ کترینہ کیف بھی دونوں کی اس سیلفی میں شامل ہو گئیں شاہد کپور ’’ جھلک دکھلا جاہ ‘‘ نامی شو کے ججز میں شامل ہیں اور ان میں کرن جوہر بھی موجود تھے ۔