کیلاش بھٹ ’’جھلک دکھلا جا ریلوڈیڈ‘‘ میں جلوہ گر ہوں گے

کیلاش بھٹ ’’جھلک دکھلا جا ریلوڈیڈ‘‘ میں جلوہ گر ہوں گے

ممبئی ( نیٹ نیوز)بالی ووڈ اداکار سلمان خان کے جمناسٹک ٹرینر کیلاش بھٹ ریالٹی شو ’’جھلک دکھلا جا ریلوڈیڈ‘‘ میں خصوصی مہمان کے طور پر جلوہ گر ہوں گے۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق کیلاش بھٹ نے کہا کہ انہیں خوشی ہے کہ شو نے انہیں اپنے رقص کی صلاحیت کو منوانے کا ایک پلیٹ فارم دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ میرا ایک خواب تھا جو پورا ہونے جا رہا ہے اور ناظرین ڈانس کو یقیناً پسند کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کا موقع میرے اعتماد اور اداکاری کی صلاحیت میں نکھار پیدا کرنے کیلئے مفید ثابت ہو گا۔

مزید : کلچر