اکشے کمار فلم کی شوٹنگ کے دوران کپڑوں میں آگ لگنے سے جھلس گئے

اکشے کمار فلم کی شوٹنگ کے دوران کپڑوں میں آگ لگنے سے جھلس گئے

ممبئی ( نیٹ نیوز)بالی ووڈ اداکار اکشے کمار نئی فلم سنگھ از بلنگ کی شوٹنگ کے دوران کپڑوں میں آگ لگنے کے باعث زخمی ہوگئے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکار اکشے کمار متعدد بار فلم شوٹنگ کے دوران خطرناک سین کو بغیر کسی احتیاطی تدابیر کے عکس بند کراچکے ہیں تاہم اپنی نئی فلم ’سنگھ از بلنگ‘ کے گانے ’تنگ تنگ بجے‘ پر آگ کے گولے سے کودنے کے مناظر عکس بند کراتے ہوئے کپڑوں میں آگ لگنے کے باعث ان کی ٹانگ جھلس گئی ، تاہم زخمی ہونے کے باوجود انہوں نے مناظر کی عکس بندی مکمل کرائی۔

مزید : کلچر