ہالی ووڈ اداکار سٹیفن لیوس 80 سال کی عمر میں انتقال کر گئے

ہالی ووڈ اداکار سٹیفن لیوس 80 سال کی عمر میں انتقال کر گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ممبئی ( نیٹ نیوز) ہالی ووڈ اداکار سٹیفن لیوس 80 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔ برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق اداکار کے گھر والوں نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ان کا انتقال گذشتہ روز مغربی لندن کے ایک نرسنگ ہوم میں ہوا۔ سٹیفن لیوس 1926ء میں لندن میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے اپنے کیرئیر کا آغاز رائل تھیٹر سے کیا اور وہ 1988ء سے 2007ء تک جاری رہنے والے شو ’’لاسن آف دی سمر وائن‘‘ کی 130 سے زائد اقساط میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے۔
۔ وہ 70ء کی دہائل میں اداکاری کے حوالہ سے کافی مشہور رہے۔ ان کے بھتیجے نے کہا کہ ان کے چچا کی صحت گذشتہ سالوں میں خراب ہوتی رہی تاہم انہوں نے مرتے دم تک ہمت نہیں ہاری۔

مزید :

کلچر -