ستارہ علی کے نئے گانے’’مولا‘‘ کی لانچنگ آج ہوگی

لاہور( فلم رپورٹر)گلوکارہ ستارہ علی کے نئے گانے’’مولا‘‘ کی لانچنگ آج ڈی ایچ کے ہوٹل میں کی جائیگی۔اس تقریب میں ستارہ علی اپنی سالگرہ کا کیک بھی کاٹیں گی۔تقریب میں شوبزسے وابستہ افراد شریک ہوں گے۔ایک ملاقات کے دوران ستارہ علی نے بتایاکہ یہ ان کی پہلی لانچنگ ہے جس کے لیئے وہ بہت زیادہ بیتاب ہیں اور انہیں اس کی خوشی اس لیئے بھی زیادہ ہو رہی ہے کہ ان کی سالگرہ بھی اسی دن ہے اور وہ یہ دونوں خوشیاں ایک ساتھ منائیں گی۔انہوں نے کہاکہ اس گانے میں ان کی بہت زیادہ محنت شامل ہے اور وہ امید کرتی ہیں کہ ان کے اس گانے کو پذیرائی بھی دی جائیگی۔