ڈی ایچ اے لاہور کے زیر اہتمام یوم آزادی سپورٹس گالاکا انعقاد

ڈی ایچ اے لاہور کے زیر اہتمام یوم آزادی سپورٹس گالاکا انعقاد
 ڈی ایچ اے لاہور کے زیر اہتمام یوم آزادی سپورٹس گالاکا انعقاد

  

لاہور( سپورٹس ڈیسک)ڈی ایچ اے لاہورسپورٹس برانچ کے زیر اہتمام 14اگست2015 ؁ء کو یوم آزادی سپورٹس گالامنعقد کیا گیا، ڈی ایچ اے کے رہائشیوں کے علاوہ خواتین اور بچوں نے کیثر تعداد میں شرکت کی۔سپورٹس برانچ نے جشن آزادی کو بھرپور طریقے سے منانے کیلئے مختلف کھیلوں کے مقابلے منعقد کرائے ۔کرکٹ اور فٹبال کے فائنل میچز G سپورٹس کمپلیکس فیز5، جبکہ واٹر پولو کے مقابلے سوئمنگ پول کمپلیکس فیز3 میں منعقد ہوئے۔ واٹر پولو میں لڑکے اور لڑکیوں کے الگ الگ مقابلے ہوئے۔لڑکوں کی اے اورسی ٹیموں کے درمیان مقابلہ ہوا جسمیں سی ٹیم کامیاب ہوئی۔ مہمان خصوصی ڈی ایچ اے ریزیڈیٹس ایسوسی ایشن کے انفارمیشن سیکرٹری اعظم ناصر چودھری نے جیتنے والی ٹیم کو گولڈ میڈل دیئے، مہمان خصوصی کو شیلڈ پیش کی گئی۔ جبکہ لڑکیوں کی اے اور بی ٹیم کا میچ اے ٹیم نے جیتا،مہمان خصوصی مشہور سکن سپیشلسٹ اور سوشل ورکرڈاکٹر سیمی بخاری نے جیتنے والی ٹیم کو گولڈ میڈل دیئے، اور مہمان خصوصی کو شیلڈ پیش کی گئی پاکستان کے مایہ ناز کرکٹر محمد یوسف بھی موجود تھے۔انتظامیہ کی طرف سے میجر (ر) خالد جاوید نے میزبانی کی اور مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔فٹبال میں ڈی ایچ اے اکیڈمی کی چار کیٹیگریز کی ٹیموں کے درمیان میچز ہوئے۔پہلا میچ تین سے سات سال کے بچوں کی پنک اور بلو ٹیموں کے مابین کھیلا گیاجو برابر رہا۔یوم آزادی سپورٹس گالا کے مہمان خصوصی انٹرنیشنل ماسٹرہاکی کوچ اور سابق کھلاڑی کرنل(ر)سعید خان تھے،جبکہ سابق کرکٹر اعجاز احمد، اورٹینس فیڈریشن کے سینئر نائب صدر کرنل(ر) محمد آصف ڈار بھی اس موقع پر موجود تھے۔مہمان خصوصی نے جیتنے والے کھلاڑیوں اور ٹیموں کو میڈل اور ٹرافیاں دیں۔مہمانان نے کھیلوں کے فروغ کیلئے ڈی ایچ اے انتظامیہ کی کاوشوں کو سراہا اور کہا کہ اس طرح کی تفریحی اور صحتمند سرگرمیوں سے بچوں میں اعتماد اور آگے بڑھنے کا جذبہ پیدا ہوتا ہے۔انتظامیہ سے ڈائریکٹر سپورٹس بریگیڈیئر(ر) بابر امین، کرنل(ر) آصف کھوکھر، میجر(ر) عامر بھٹی موجود تھے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی