جنرل حمید گل کی وفات،وزیر اعظم سمیت مختلف شخصیات کا اظہار افسوس

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے جنرل حمید گل کے انتقال پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جوار رحمت میں جگہ دے اور اہل خانہ کو صبر عطاءفرمائے ۔سابق ڈی جی آئی ایس آئی جنرل حمید گل کے انتقال پر مختلف سیاسی شخصیا ت نے اظہار افسوس کیا ہے ۔پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر علامہ طاہر القادری نے اظہار افسوس کرتے ہوئے کہاکہ جنر ل حمید گل ہمدرد انسان اور سچے پاکستانی تھے۔چوہدری بردارن نے بھی جنرل حمید گل کے انتقال پر شدید رنج کا اظہار کیا ۔ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے بھی جنرل حمید گل کی وفات پر گہر رنج کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ حمید گل کو پاکستان کبھی نہیں بھولے گا ،ان جیسے سچے پاکستانی ملک میں بہت کم ہیں ۔اس کے علاوہ امیر جماعت اسلامی سراج الحق ،قائدحزب اختلاف خورشید شاہ ،پاکستان تحر یک انصاف کے رہنما اسد عمر ،عوامی مسلم لیگ کے شیخ رشید سمیت مختلف سیاسی شخصیات نے حمید گل کی وفات پر افسوس کا اظہار کیا ۔