پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ جلدمکمل ہوگا ،عبدالکریم خان آسی

پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ جلدمکمل ہوگا ،عبدالکریم خان آسی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور( پ ر) مسلم لیگ(ن) یوتھ ونگ کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات عبدالکریم خان آسی نے کہاہے کہ پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ جلدمکمل ہوگا ۔دونوں ممالک کے حکومتیں اس منصوبے کو جلد پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے کوشاں ہیں ایرانی وزیر خارجہ کی پاکستان آمد خوش آئندہ ہے انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ اس منصوبے سے دونوں ممالک کے تعلقات آپس میں مزید مضبوط ہونگے اور ملکی معیشت بھی مضبوط ہہوگی


ایران اور پاکستان اچھے دوست ہیں کوئی غیر ملکی قوت اس دوستی میں دڑار پیدا نہیں کرسکتی ایران نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے اور پاکستان بھی ہمیشہ کی طرح ایران کے ساتھ کھڑا ہے ۔انہوں نے مزید کہا پیپلزپارٹی نے اپنے دور حکومت کے آخری دنوں میں اس منصوبے کا آغاز کیا تھا مگر چند ناگریزوجوہات کی بناء پر اس منصوبے پر آگے کام نہ ہوسکا مگر اب مسلم لیگ(ن) کی حکومت اس منصوبے کو جلد مکمل کرے گی آئندہ سال اس منصوبے کو مکمل کرلیا جائے گا۔